: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برسلز،10فروری(ایجنسی)آج بیلجیئم کے دارالحکومت میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران شامی بحران کے موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔ ساتھ ہی جرمنی اور ترکی کی اُس تجویز پر بھی تبادلہ
خیال کیا جائے گا، جس میں ترک ساحلوں کی حفاظت نیٹو کے سپرد کرنے کی بات کی گئی ہے۔ نیٹو کے تمام رکن ممالک اسلامک اسٹیٹ کے خلاف قائم عالمی اتحاد میں شامل ہیں۔ تاہم نیٹو خود شام میں جاری کسی عسکری کارروائی میں براہ راست شامل نہیں ہے۔ اس اجلاس میں لبییا میں آئی ایس کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ پر بھی بحث کی جائے گی۔